ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کے خاندانوں کو سہارا، 2 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کی گئی اقتصادی مدد

جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کے خاندانوں کو سہارا، 2 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کی گئی اقتصادی مدد

Sat, 05 Oct 2019 18:16:23    S.O. News Service

نئی دہلی،5اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کے خاندانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے بڑا سہارا ملا ہے۔فوجیوں کے خاندانوں کو مالی مدد کے طور پر اب دو لاکھ روپے کی جگہ 8 لاکھ روپے دئے جائیں گے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوج کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ہلاک ہوئے فوجیوں کے خاندانوں کو دی جانے والی اقتصادی امداد کی تجویز کو نظریاتی منظوری دے دی ہے۔حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ اقتصادی تعاون جنگ کے جانی نقصان کے لئے بنائے گئے فوجی بہبود فنڈ (اے بی سی ڈبلیوایف) کے تحت دیا جائے گا۔اب جنگ میں شہید ہونے والوں اور 60 فیصد یا اس سے زیادہ معذوری کا سامنا کرنے والوں کے علاوہ بہت سے دوسرے قسم کے تحت آنے والے فوجیوں کو دو لاکھ روپے تک کی مالی مدد دی جاتی ہے۔یہ مدد پنشن، فوج کی انشورنس، فوج بہبود فنڈ اور فضل رقم کے علاوہ دی جاتی ہے۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایاکہ وزیر دفاع نے جنگ ہلاکتوں کے تمام زمرے کے خاندانوں کو دی جانے والی اقتصادی امداد دو لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کرنے کے لیے نظریاتی منظوری دی۔


Share: